• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am

داعش سربراہ پر ریپ کا الزام

شائع August 16, 2015
دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی۔ — اے ایف پی فوٹو
دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی۔ — اے ایف پی فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے الزام لگایا ہے کہ دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے شام میں مغوی امریکی رضاکار خاتون کیلا ملر کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا۔

امریکی حکام نے کیلا کے والدین کارل اور مارشہا ملر کو بتایا کہ البغدادی نے دوران قید ان کی بیٹی کو ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملر خاندان کی ترجمان ایملی لنزنر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آئی نے کیلا کے والدین کو ان کی بیٹی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں بتایا۔

اے بی سی نیوز نے سب سے پہلے مغوی کیلا کے مبینہ ریپ کی خبر چلائی تھی جس کی بعد ازاں جمعہ کو امریکی حکام نے تصدیق کی۔

ای بی سی نیوز کے مطابق،ریاست لیوزیانا سے تعلق رکھنے والی کیلا کے والدین نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ’ان کی بیٹی البغدادی کی پراپرٹی تھیں‘۔

داعش نے فروری میں کیلا کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اردن کے لڑاکا طیاروں نے شام کے علاقے رقعہ میں اُس عمارت پر بمباری کی جہاں کیلا کو قید رکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025