• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Clear 19.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.9°C

خیبر: سپاہ قبیلے کو 12 کروڑ روپے جرمانہ

شائع August 12, 2015

لنڈی کوتل: قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے باڑہ کے سپاہ قبیلے کو 12 کروڑ روپے جرمانہ اور 118 مطلوب افراد کو انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان مطلوب افراد پر الزام ہے کہ وہ گذشتہ سال اکتوبر میں سیکیورٹی قافلے پر کیے گئے حملے میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں سپاہ قبیلے کے ایک وفد نے پولیٹیکل انتظامیہ سے خیبر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انتظامیہ کی جانب سے انھیں 118 مطلوب افراد کی فہرست فراہم کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں لشکر اسلام کے امیر منگل باغ اور اس کے سپاہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے قریبی ساتھیوں کے نام شامل نہیں ہیں۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا ہے کہ ’انتظامیہ کی جانب سے اس بار فراہم کی جانے والی فہرست کچھ ماہ قبل فراہم کی جانے والی فہرست سے بلکل مختلف ہے، پہلے فراہم کی گئی فہرست میں منگل باغ اور اس کے ساتھیوں کام نام بھی شامل تھا۔‘

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ انتظامیہ کی ترجیحات میں بھی تبدیلی دیکھی جارہی ہے کیونکہ جرمانے کا مطالبہ اب دوسری ترجیح ہو گیا ہے جب کہ اس سے قبل انتظامیہ اس بات پر زور دے رہی تھی کہ پہلے جرمانہ ادا کیا جائے اور پھر ان مطلوب افراد کو حوالے کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق 'نئی فہرست میں جن افراد کا نام شامل کیا گیا ہے ان میں سے بیشتر بےگناہ ہیں'۔

گذشتہ دنوں سپاہ قبیلے کے رہنما کی جانب سے انتظامیہ کے مطالبات پر تبادہ خیال کرنے کے لیے بھی جرگہ منعقد ہوا۔

سپاہ قبائل کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’جرگے نے متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا کہ کسی بھی ایسے جرم پر حکومت کو جرمانہ نہیں دیا جائے گا جو انہوں نے کیا ہی نہ ہو۔‘

انھوں نے کہا کہ فاٹا کے دیگر علاقوں میں موجود قبائل میں بھی سیکیورٹی فورسز پر حملے پر جرمانے کی مثال نہیں ملتی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025