• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

قصور اسکینڈل: 'کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے'

شائع August 12, 2015
تہمینہ درانی—۔ فوٹو: سارا  فاروقی/ ڈان
تہمینہ درانی—۔ فوٹو: سارا فاروقی/ ڈان

لاہور: قصور ریپ اسکینڈل پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے بظاہر حکومت سے بالکل الگ موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو فوجی عدالت میں چلایا جانا چاہیے.

تہمینہ درانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سیاسی ٹوئیٹ میں لکھا: "اس تمام معاملے کو فوجی عدالت کے سپرد کردیا جائے کیونکہ نظام پر اُس وقت تک اعتماد نہیں کیا جا سکتا، جب تک اس میں اصلاحات نہ نافذ کی جائیں".

تہمینہ درانی کی ٹوئیٹس میں بالکل اُسی طرح کے مطالبات کیے گئے ہیں جیسے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)، پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاکستان عوامی تحریک ( پی اے ٹی ) اور دیگر کی جانب سے کیے گئے ہیں.

اس سے قبل ایک ٹوئیٹ میں تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ "سول حکومت کو فوجی مدد کی ضرورت ہے" اور " اسے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ یہ پوری قوم کا سوال ہے".

ایک ٹی وی ٹاک شو وہ میں پنجاب کے قانون اور پارلیمانی امور کے وزیر رانا ثناء اللہ سے بھی مطمئن نظر نہیں آئیں اور ٹوئیٹ کیا "رانا صاحب مجھے شرمندہ کرنا بند کردیں".

قصور میں 280 بچوں کے ریپ اور فلم بندی جیسے سنگین واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تہمینہ درانی نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لینے کی حمایت کی: " اگر میں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب ہوتی تو میں ایک ایسی ڈکٹیٹر بن جاتی جس کا کسی نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا".

تہمینہ درانی 3 کتابوں My Feudal Lord، A Mirror to the Blind اور Blasphemy کی مصنف ہیں اور ٹوئٹر پر انھیں فالو کرنے والے افراد کی تعداد 5000 سے زائد ہے.

تبصرے (2) بند ہیں

Sharminda Aug 12, 2015 11:59am
This is not system's failure. This is failure of social values. System comes after social values. Unfortunately, sorry to say, those who committed such heinous crimes were not born like this, but was brought up by their parent to be like what they are.
Muhammad Ayub Khan Aug 13, 2015 08:19am
bb pehley shabash sharief ko kaho sanaullah ko farigh kareyN

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024