• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ناانصافی کے شکار ارکان کو انصاف دلاؤں گا، جسٹس وجیہہ الدین

شائع August 11, 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں ناانصافی کے شکار ارکان کو انصاف دلائیں گے۔

جسٹس وجیہہ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ناراض ارکان کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے ناراض اور پارٹی سے نکالے گئے ارکان نے شرکت کی۔

جسٹس وجیہہ الدین نے ڈان نیوز کو بتایا کہ وہ پارٹی میں ناانصافی کے شکار ارکان کوانصاف دلائیں گے جبکہ 14اگست کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس وجیہہ 14 اگست کو لاہورمیں اہم پریس کانفرنس کے دوران آگے کے لائحہ عمل کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس وجیہہ نے پارٹی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے جسٹس وجیہہ الدین کے ہاتھ پر بیعت لے لی ہے۔

خیال رہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پانچ اگست کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جسٹس وجیہہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی۔

تقریباً چار ماہ قبل عمران خان نے جسٹس وجیہہ کی سربراہی میں قائم ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ٹریبونل کو تحلیل کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے 12 اکتوبر 2013 کو عمران خان نے ٹریبونل قائم کیا تھا۔

ٹریبونل نے 17 اکتوبر 2014 کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

تاہم بعدازاں عمران خان کا بیان سامنے آیا تھا کہ ٹریبونل ٹریبونل ایک نازک وقت میں اہم موقع پر پارٹی کے کاموں میں رکاوٹ کا سبب بن رہا ہے، اس لیے اس ٹریبونل کو ختم ہو جانا چاہیے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 11, 2015 10:58pm
عمران کی زوال کا آغاز تو دھرنے کے اعلان کے ساتھ ھوا تھا لیکن عمل اب شروع ھوا ھے جسٹس وجیہ الدین کے ساتھ کون اتے ھیں یہ تو بہت جلد معلوم ھوجائیگا لیکن پی ٹی آئی سے بہت سے اور لوگ بھی نکل جائنگے کیونکہ عمران کے ساتھ بیچنے کیلئے کچھ نہیں ھے صرف نواز شریف کہ مسلم لیگ ن ہی اخری جگہ ھے لیکن نواز شریف بھی اب بہت ہوشیار ھوچکا ھے چلے ھوئے کارتوسوں کیلئے انکی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ھوگی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024