• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال

شائع August 11, 2015 اپ ڈیٹ May 15, 2016
ناریل کے تیل کے کچھ انوکھے فوائد آپ کو دنگ کر دیں گے— کریٹیو کامنز فوٹو
ناریل کے تیل کے کچھ انوکھے فوائد آپ کو دنگ کر دیں گے— کریٹیو کامنز فوٹو

ہم سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لیے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی ملائمت بھی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟

جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔

اس کے کچھ انوکھے فوائد آپ کو دنگ کر دیں گے۔

چمڑے کو پالش کرنا

چمڑے سے بنی مصنوعات پر ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے کو رگڑے تاکہ اس کے میٹریل کی مضبوطی برقرار رہ سکے اور اس کی ماند پڑتی چمک ایک بار پھر لوٹ سکے۔

انڈوں کو بچائے

اگر تو آپ گھر سے باہر جارہے ہیں یا کسی وجہ سے انڈوں کا ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں تو ان پر ناریل کے تیل کی پتلی تہہ کی کوٹنگ کردیں اس کے بعد یہ نو سے 12 ماہ تک انہیں کھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ تیل کے استعمال سے انڈوں کی سطح پر ایک قدرتی سیل کا بن جانا ہے جو آکسیجن کو باہر نکلنے سے روکتی ہے۔

زنگ کو دور بھگائے

اکثر گھروں میں زنگ آلود چھریاں مسائل کا باعث بنتی ہیں ان کا حل بھی ناریل کے تیل کی شکل میں موجود ہے۔ ناریل کے تیل کو زنگ پر ڈالیں اور پھر ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں، زنگ بھی صاف ہوجائے گا۔

آواز کرنے والے دروازوں کو خاموش کریں

اگر تو دروازوں کے قبضے سے چڑچڑاہٹ آپ کے کانوں کو بھلی نہیں لگتی بلکہ سمات پر گراں گزرتی ہے تو اس کو خاموش کرانے کے لیے تھوڑا سا ناریل کا تیل قبضوں میں ڈال دے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

مشکل داغوں کا علاج

اگر تو کپڑوں میں ایسا داغ لگ جائے جو کسی صورت صاف نہ ہورہا ہو تو ناریل کے تیل اور بیکنگ سوڈا کی یکساں مقدار کو اس کے اوپر ڈال کر دھولیں، آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

لکڑی کے فرنیچر کو جگمگائیں

لکڑی کے فرنیچر پر چمک واپس لانے کے لیے استعمال کی جانے والی پالش کے مقابلے میں ناریل کا تیل لکڑی میں جذب ہوجاتا ہے جس سے وہ زیادہ دیرپا چمک کے ساتھ فرنیچر کو جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔

کافی یا چائے کو میٹھا کرے

جی ہاں چائے یا کافی میں مٹھاس کے لیے ضروری نہیں شکر یا چینی کا استعمال کیا جائے یہ کام تو ناریل کا تیل بھی کرسکتا ہے اور اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

گاڑی کی خراشوں کو ٹھیک کرے

ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں خاص طور پر وہ مقامات جہاں خراشیں موجود ہو، اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ نمایاں نہیں ہوں گی۔

پلاسٹک کے برتنوں کا رنگ اڑنے سے بچائیں

اپنے پلاسٹک کے برتنوں پر ناریل کی تیل کی پتلی تہہ کوٹ کرلیں اور کچھ دیر بعد دھولیں اس کے بعد اس کے رنگ اڑنے یا سالن وغیرہ کے داغ مستقل طور پر جمنے کا امکان ختم ہوجائے گا۔

پودوں کو صحت مند بنائے

اگر تو آپ نے گھر میں گلدستوں میں پودے یا ہاﺅس پلانٹ سجا رکھے ہیں تو ان کے پتوں پر کچھ عرصے بعد ناریل کے تیل کی مالش کرنے سے وہ زیادہ صحت مند اور چمکدار نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔

مٹی کو دور بھگائے

سننے میں ہوسکتا ہے کہ عجیب لگے مگر ایسے مقامات جہاں مٹی جمع ہوجاتی ہو جیسے پنکھوں کے بلیڈ، درازوں کے کونے یا دیگر کو ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے سے صاف کریں تو وہاں کچھ عرصے تک مٹی جمع نہیں ہوتی اور وہ صاف رہتے ہیں۔

سر کے بالوں یا قالین پر چپکی چیونگم سے نجات

اگر تو کسی بچے نے کسی کے بالوں یا قالین پر چیونگم چپکا دی ہے تو اس سے چھٹکارے کے لیے بال یا قالین کا حصہ کاٹنے کی بجائے متاثرہ جگہ کو ناریل کا تیل ڈال کر رگڑے یہ بظاہر مشکل مسئلہ بہت آسانی سے حل ہوجائے گا۔

دانتوں کی جگمگاہٹ

ایک چائے کے چمچ ناریل کے تیل کو منہ میں ڈال کر اچھی طرح گھمائیں تاکہ دانتوں پر دھبوں کے خلاف ان میں مزاحمت پیدا ہوسکے۔ ناریل کے تیل کو منہ میں پندرہ منٹ تک گھمانا زیادہ بہترین طریقہ کار ہے جس سے منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور دانتوں پر داغ دھبوں کے چپکنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

تبصرے (21) بند ہیں

ali yawar Aug 12, 2015 07:04pm
very good
ali yawar Aug 12, 2015 07:06pm
very good
یمین الاسلام زبیری Feb 03, 2016 08:03pm
بہت خوب ، غالبا ناریل ہی کے لیے کہا گیا ہے: کٹورے پہ کٹورا بیٹا باپ سے بھی گورا۔
Abdul Ahad May 16, 2016 03:11am
Very very Good
DWAN May 16, 2016 09:51am
Most of the recommendations are useful or practical.
saeed May 17, 2016 09:13am
Very good
king sajid niazi May 17, 2016 09:17am
thanks for you giving me important news
owais May 17, 2016 09:17am
Masha Allah. Bht khoob.
حنوک طاھر May 17, 2016 09:21am
ناریل کا تیل زخم والے حصے پر لگانے سے زخم کی جلد صاف ھو جاتی ھے
afshan May 17, 2016 09:47am
zaberdast
jaffar ali May 17, 2016 10:06am
Most of the recommendations never heard. Let me apply.
jaffar ali May 17, 2016 10:10am
A usfull information for all
zeeshan May 17, 2016 11:14am
Ap ne Jo b kaha sai hy per kia ye oil garmiyo me sar per lgana sai ho ga kiu k suna hy kafi hot hota hy
Mona ali May 17, 2016 11:27am
Very good.
shabbir ahmad May 17, 2016 11:40am
Excellent
shabbir ahmad May 17, 2016 11:40am
Excellent cy
asmara khan May 17, 2016 12:06pm
Yes coconet bohat kam ki cheez hain 1 tsp coconet mn 1 egg mix kree pir esko apnee hair mn apply kree aik gantee baad hair wash kree pir dekhain apnee hair kaise chamakdar or haldi lagain gee
Mahi jee May 17, 2016 12:07pm
Very Good awesome thanks for international information. God bless you
Mahi jee May 17, 2016 12:10pm
Thanks! for special information thanks Again
sagar May 17, 2016 03:14pm
thnx my dear very good,.
sagar May 17, 2016 03:14pm
bilkul theek

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024