• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ کے 'بولڈ سین کی خبر' پر ڈھولکیا کا طنز

شائع August 11, 2015
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان (بائیں)، بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی (دائیں)—۔
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان (بائیں)، بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی (دائیں)—۔

گزشتہ ہفتے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق کچھ اس قسم کی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انھوں نے بولی وڈ فلم "رئیس" میں ساتھی اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ بولڈ سین کرنے سے انکار کردیا ہے، جبکہ ماہرہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی.

لیکن جب یہ افواہیں "رئیس" کے ڈائریکٹر راہول ڈھولکیا تک پہنچیں تو انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور نہایت طنزیہ انداز میں بظاہر ان خبروں کی تردید کردی.

ڈھولکیا نے ان تمام رپورٹرز کا بھی مذاق اڑایا جو اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں.

انھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں اپنے ساتھی مصنفین ہریت مہتا اور واشی اشیش کو بھی ٹیگ کیا جنھوں نے ڈھولکیا کی ٹوئیٹ کا جواب بھی اسی طرح طنز و مزاح کے انداز میں دیا.

اگرچہ ماہرہ کی جانب سے فلم میں بولڈ کردار کرنے سے انکار کے حوالے سے شائع ہونے والی زیادہ تر خبروں میں بولی وڈ لائف کا حوالہ دیا گیا تھا تاہم اب یہ واضح ہوگیا کہ یہ خبر بے بنیاد تھی.

مزید پڑھیں: ماہرہ کا ’رئیس‘ میں جنسی مناظر فلمانے سے انکار؟

ماہرہ جو شاہ رخ خان اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ "رئیس " کے ذریعے اپنا بولی وڈ ڈیبیو کر رہی ہیں، نے ڈان سے گفتگو میں بتایا تھا کہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دونوں اس بات کوجانتے ہیں کہ وہ کس طرح چیزوں کو لے کر چلنا چاہتی ہیں.

ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ رئیس کے پروڈیوسر رتیش سدھوانی اور راہول ڈھولکیا آغاز سے ہی میرے ساتھ بہت مہربان تھے، انھوں نے میرے تحفظات سنے، مجھے چیزوں کی وضاحت کی اور بار بار کہا کہ مجھ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.

واضح رہے کہ ماہرہ خان فلم میں گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک مسلمان لڑکی کاکردار ادا کر رہی ہیں. یہ فلم اگلے برس عید پر ریلیز کی جائے گی.

بشکریہ : انڈین ایکسپریس

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024