• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور: آٹھ منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ایک ہلاک

شائع August 11, 2015
لاہور میں 8 منزلہ عمارت میں لگنی والی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے — ڈان نیوز اسکرین گریب
لاہور میں 8 منزلہ عمارت میں لگنی والی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے — ڈان نیوز اسکرین گریب

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں 8 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد عمارت کے اندر محصور ہوکر رہ گئے جبکہ دم گھنٹنے سے متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔

عمارت میں پھنسے ہوئے تین افراد نے جان بچانے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگائی اور زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں جھلسنے والے 12 افراد کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے.

کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024