• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

'متحدہ والے الطاف حسین کو سمجھائیں'

شائع August 10, 2015
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان—فائل فوٹو۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لندن سے کی جانے والی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کو مسئلہ قرار دے دیا ۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیر داخلہ نے ایم کیوایم پاکستان کی لیڈر شپ کی پریشانی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ الطاف حسین لندن سے جو کچھ کرتے ہیں، اس میں ایم کیوایم کا کوئی قصور نہیں ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی آپریشن پر اب بھی ایم کیوایم کو چھوڑ کر تمام جماعتیں متفق ہیں ۔۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی کے حالات کو بیس سال کے بعد سب سے اچھا قرار دیا۔

وزیرداخلہ نے سوال کیا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ متحدہ کی طرف سے سب اچھا اور رینجرز کی طرف سے سب خراب ہو ۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو لاپتہ کرنا حکومت کی پالیسی کا حصہ نہیں ہے ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم ارکان نے کراچی میں کارکنوں کی مبینہ ہلاکتوں پر ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔

فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے الطاف حسین کی تقاریر کےحوالے سے راستہ نکالا جائے لیکن ان کو جواز بناکر ماورائے قانون اقدامات نہیں کئے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024