• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'وقار سے سرفراز کو ڈراپ کرنے کی وجہ پوچھیں گے'

شائع August 10, 2015 اپ ڈیٹ August 11, 2015
چیئرمین پی سی بی شہریار خان۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان۔

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفراز کو ڈراپ کرنے پر کوچ وقار یونس سے سے پوچھیں گے وکٹ کیپر بلے باز کو کیوں ڈراپ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سرفراز احمد کو نائب کپتان ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہیں کھلایا گیا تھا جس پر میڈیا اور شائقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کی سیاست کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

کپتان اور کوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل مختلف کامبی نیشن آزمانا چاہتے ہیں اور اسے لیے سرفراز کو ڈراپ کیا گیا۔

اس معاملے پر اردو روزنامہ جنگ سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوچ وقار یونس سے سرفراز کو نہ کھلانے کی وجہ دریافت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم انتظامیہ کی نیت پر شک نہیں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ نائب کپتان کو نہ کھلانے کی وجہ کرکٹنگ ہوں گی۔

'اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، عمان اور ہانک کانگ پاکستان آنے کو تیار'

دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق پی سی بی چئرمین نے کہا کہ اگست کے اختتام تک پاک-ہندوستان سیریز کی صورتحال واضح نہ ہوئی تو متبادل ملک کا انتظام بھی کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے دورے کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہتی ہیں۔

شہریار خان نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ، آئر لینڈ، عمان اور ہانک کانگ کی ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں تاہم آئی سی سی کے مستقل رکن ممالک پاکستان آنے سے ہچکچا رہے ہیں۔

چیئرمین پی بی نے پی سی ایل کے انعقاد کو یقینی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بڑے کھلاڑیوں اور بڑی کمائی کے لیے پی سی ایل بیرون ملک کروانا پڑ رہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mazahir Aug 11, 2015 11:47am
Pakistan has to cash this moment and should start a T20 league with all non test playing rich nations, and try to promote cricket in non test playing nations. They can do it.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024