• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'پاکستان میں لوگ میرے پتلے جلارہے ہیں'

شائع August 8, 2015
عدنان سمیع کا کہنا ہے وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ کب ہندوستانی حکومت انھیں اس ملک کی مستقل شہریت دے گی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
عدنان سمیع کا کہنا ہے وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ کب ہندوستانی حکومت انھیں اس ملک کی مستقل شہریت دے گی—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

گلوکار عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ انھیں ہندوستان میں غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت ملنے پر پاکستانی عوام خوش نہیں ہیں اور وہ ان کے پتلے جلا رہے ہیں.

عدنان سمیع،جنھیں حال ہی ہندوستان میں انسانی ہمدردی کی بناء پر غیر معینہ مدت تک رہنے کی اجازت ملی ہے، کا کہنا ہے کہ "میں بہت خوش ہوں کہ آخر کار میں نے اپنا گھر تلاش کرلیا ہے".

مزید پڑھیں:عدنان سمیع کو ہندوستان میں رہنے کی اجازت

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق عدنان نے اپنی درخواست پر غور کرنے پر ہندوستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ کب حکومت انھیں اس ملک کی مستقل شہریت دے گی.

"فی الوقت میرا تعلق کسی بھی ملک سے نہیں ہے کیوں کہ میری پاکستانی شہریت ختم کی جاچکی ہے".

عدنان سمیع کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں ملنے والی محبت، خلوص اور گرم جوشی کی ہی وجہ سے انھوں نے اس ملک کا انتخاب کیا اور پوری دنیا میں لوگ انھیں ہندوستانی آرٹسٹ کے طور پر جانتے ہیں.

"میں کسی اور ملک بھی جاسکتا تھا جہاں مجھے شہریت حاصل کرنے کے لیے اتنے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن میرا دل ہمیشہ سے ہندوستان میں ہی رہا ہے".

1969 میں لندن میں پیدا ہونے والے عدنان سمیع پاکستانی سفارت کار ارشد سمیع اور ہندوستانی نژاد نورین خان کے بیٹے ہیں۔

عدنان 13 مارچ 2001 کو ایک سالہ ویزے کے ساتھ ہندوستان آئے اور بعد ازاں وقتاً فوقتاً اپنے ویزے کی مدت بڑھاتے رہے۔

27 مئی 2010 کو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو ختم ہوگئی جسے حکومت پاکستان کی جانب سے از سر نو جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے ہندوستانی حکومت سے انڈیا میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Imran Aug 08, 2015 09:39pm
Why we should be worried about this man. He does not like Pakistan and wants to live in our rival country. Ignore him
راشد نذیر Aug 08, 2015 10:47pm
کون جلا رہا ہے یہاں پاکستان میں عدنان کے پتلے؟ میرا نہیں خیال کسی بھی اخبار یا ٹی وی چینل پر کوئی ایسی خبر رپورٹ ہوئی ہے۔ پتہ نہیں عدنان کو کہاں سے ایسا الہام ہو گیا۔ حیرت ہے ایک پڑھا لکھا فنکار ایسی بے بنیاد بات وہ بھی ایک دشمن ملک میں بیٹھ کر کر رہا ہے۔ شاید یہ محض توجہ حاصل کرنے کا ایک اور حربہ ہے ۔ بھارت کے متعصب میڈیا میں پاکستان مخالف خبر تیزی سے پھیلتی ہے۔
ارشد علی خان Aug 09, 2015 12:05pm
عدنان سمیع خان اپنے پتلے جلانے کی بات صرف بھارت کی مستقل شہریت کی خاطر کر رہا ہے ۔یہ بے غیرتی کی انتہا ہے ۔میرے خیال میں عدنان سمیع خان کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کی گئی تاہم جب کسی کا پاسپورٹ زائد المعیاد ہوجائے تو پاسپورٹ ری نیو کرنے کے لئے خود پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنا پڑتا ہے اور یہی طریقہ کار عدنان سمیع کےلئے بھی ہوگا ۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024