کوئٹہ میں الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری
کوئٹہ: کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے۔
یہ وارنٹ ملک کی مسلح افواج کے خلاف ہتک آمیز تقریریں کرنے سے متعلق ایک مقدمہ میں جاری کیے گئے۔
پشین کے رہائشی خدائی رحیم نے پاکستان فوج اور رینجرز کے خلاف قابل اعتراض گفتگو کرنے پر پشین پولیس سٹیشن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی تھی۔
اے ٹی سی –ٹو کے جج نوروز خان نے الطاف حسین کو گرفتار کر کے 25 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں