• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

مردان میں مشتعل ہجوم کا پاور سٹیشن پر دھاوا

شائع August 8, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: پانی و توانائی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائے مشتعل ہجوم نے ایک پاور سٹیشن پر حملہ کر دیا۔

خواجہ آصف نے جمعہ کو بتایا کہ مردان روڈ پر راشکئی میں پاور سٹیشن پر حملے سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہجوم کی پاور سٹیشن میں توڑ پھوڑ سے سوات، مردان اور مالاکنڈ کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔

آصف کے مطابق، انجینئرز متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ توانائی بحران کے شکار پاکستان میں پرتشدد احتجاج عام ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 09, 2015 12:48am
یہ وقعہ معمولی واقعہ نہیں ھے حکومت پاکستان کو اس واقعہ پر سنجیدگی سے عور چاہئے صوبہ پختونخوا کے لوگ لوڈشیڈنگ سے بہت زیادہ متاثر ھورہے ھیں اسکے علاوہ کم وولٹیج بھی ھے عوام میں اشتعال بہت زیادہ بڑھ چکا ھے اج صرف ایک گرڈ سٹیشن جلایا گیا کل کو حدا نہ خواستہ اس سے بڑا واقعہ پیش آسکتا ھے پختونخوا کے لوگ پرامن لوگ ھیں لیکن بجلی میں خود کفیل ھونے کے باوجود یہاں لوڈشیڈنگ غیر آئینی اور غیر قانونی ھے اس وجہ سے لوگوں کا لوڈشیڈنگ پر مشتعل ھونا فطری ھے حکومت سے درخواست ھے کہ مردان کے واقعہ کو معمولی واقعہ نہ سمجھا جائے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024