• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کابل میں پولیس اکیڈمی پر خودکش حملہ، 20 کیڈٹ ہلاک

شائع August 7, 2015
ایک پیدل خود کش حملہ آور نے خود کو اکیڈمی کے پاس دھماکے سے اڑالیا— رائٹرز فائل فوٹو
ایک پیدل خود کش حملہ آور نے خود کو اکیڈمی کے پاس دھماکے سے اڑالیا— رائٹرز فائل فوٹو

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں پولیس اکیڈمی کے پاس خود کش حملے میں کم از کم 20 زیر تربیت اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیڈٹ اپنی دو روزہ تعطیلات کے بعد اکیڈمی واپس آرہے تھے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا " ایک پیدل خود کش حملہ آور نے خود کو اکیڈمی کے پاس دھماکے سے اڑالیا جس سے متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے"۔

ایک سیکیورٹی عہدیدار نے نام چھپانے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور کسی طرح کیڈٹس کے گروپ کے قریب جانے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کابل کے ڈپٹی پولیس چیف گل آغا روحانی نے خودکش حملے کی تصدیق کی مگر ممکنہ ہلاکتوں پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

کسی گروپ کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آج علی الصبح کابل میں وزارت دفاع کے احاطے کے قریب بارودی مواد سے بھری ٹرک سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 400 زخمی ہوگئے جو سب عام شہری تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 08, 2015 12:43am
حودکش حملے کسی بھی گروپ کے حق میں نہیں مزہب کے نام پر لوگوں کو خودکشیوں پر آمادہ کیا جاسکتا ھے لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ھوسکتا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024