• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

کابل: ٹرک بم دھماکے میں 7 ہلاک، 400 زخمی

شائع August 7, 2015
۔ — اے ایف پی فوٹو
۔ — اے ایف پی فوٹو

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک زور دار ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 400 زخمی ہو گئے۔

طالبان سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد یہ کابل میں پہلا بڑا حملہ ہے، تاہم اس کا اصل ہدف سامنے نہیں آ سکا۔

جمعرات کو رات گئے ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے وزارت صحت کے ترجمان وحید اللہ میر کے حوالے سے بتایا کہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 7 لاشیں اور 400 زخمی لائے گئے۔

وحید اللہ نے بتایا کہ زخمیوں کی بڑی تعداد میں ہسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

کابل کے پولیس سربراہ جنرل عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ کابل کے گنجان علاقے شاہ شہید میں بارود سے بھرے ٹرک کو دھماکے سے اڑایا گیا، حملے میں متعدد مکان بھی تباہ ہوئے۔

’ حملے کا مقصدقتل عام تھا۔ہلاک و زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں‘۔

بدھ کو اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال کے پہلے نصف حصے میں افغان شہری ریکارڈ تعداد میں پرتشدد حملوں کا نشانہ بنے ۔

رپورٹ کے مطابق، 2015 کے پہلے چھ مہینوں میں 1592 شہری ہلاک جبکہ 3329 زخمی ہوئے ۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024