• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دہلی میں پچاس سال بعد ٹرام سروس کی واپسی

شائع August 7, 2015
۔ — تصویر بشکریہ وکی پیڈیا
۔ — تصویر بشکریہ وکی پیڈیا

نئی دہلی:ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پچاس سال کے بعد ٹرام سروس کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

دہلی حکومت شہر کے پرانے اور گنجان علاقوں میں برطانوی راج کی ٹرام سروس کا منصوبہ رکھتی ہے۔

سرکاری افسر نیتن پانیگراہی نے بتایا کہ اس منصوبہ کا مقصد عوام کو پرانے دہلی کی گنجان سڑکوں پر سفر کیلئے اپنی گاڑیوں کےاستعمال کے بجائے نئی سروس مہیا کرنا ہے۔

دہلی سرکار کے وزرا نے رواں ہفتہ شہر کے پرانے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

شاہجہان آباد ری ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب جنرل مینیجر پانیگراہی کے مطابق، اگلے سال شروع ہونے والا منصوبہ 2018 میں مکمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بازاروں اور تجارتی علاقوں پر مشتمل پرانا دہلی سیاحوں کیلئے بہت کشش رکھتا ہےاوراس گنجان آباد حصے میں ٹریفک جام ایک معمول ہے۔

پانیگراہی نے بتایا کہ 4.3 کلومیٹر طویل ٹرام وے پر ٹرالیاں بلا کسی رکاوٹ تیز رفتاری سے لال قلعہ، جامع مسجد اور مرکزی ریلوے سٹیشن کے درمیان سفر کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024