• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

زین ملک کی منگنی ایک میسج پر ختم

شائع August 7, 2015
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

ہولی وڈ کے نامور میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار زین ملک نے اپنی منگیتر پیری ایڈورڈز کو ایک میسج بھیج کراپنی منگنی توڑ دی۔

انڈٰین ایکسپریس کے مطابق زین ملک اور پیری ایڈورڈز دو سال سے منگنی کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے.

2 سال بعد گلوکار زین نے اٹس اوور کا پیغام بھیج کر اسے ختم کردیا جس کے بعد زین نے ٹوئٹر پر ٹویٹ بھی کی۔

زین اور پیری کا رشتہ ختم ہونے کے بعد سے دونوں کی جانب سے اس سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

خبر کے مطابق پیری ایڈورڈز نے زین ملک کے ہر اچھے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا تھا البتہ زین نے 2 سال سے جاری اس رشتے کو ختم کردیا۔

ویب سائٹ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ زین ملک سے تعلق ختم ہونے کے سبب پیری بہت زیادہ پریشان ہیں البتہ وہ اب صرف اپنے کام پر دھیان دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024