• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'اسلام آباد میں نئی ایم کیوایم بنانے کی کوشش ہورہی ہے'

شائع August 6, 2015
الطاف حسین — اے ایف پی فائل فوٹو
الطاف حسین — اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسلام آّباد میں نئی ایم کیوایم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں پارٹی کے پرانے اور بڑے ناموں کو شامل کرنے کےلئے زور دیا جا رہا ہے۔

لندن سے ایم کیو ایم کے کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ پارٹی کے خلاف ایک بار پھر سازشیں تیز کردی گئی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی پر کڑا وقت آیا تو رابطہ کمیٹی بیرون ملک فرار ہوگئی ہے۔

الطاف حسین نے خطاب میں اراکین رابطہ کمیٹی کے بیرون ملک جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ رابطہ کمیٹی ہی نہیں کچھ وزاء بھی ملک چھوڑ گئے ہیں۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔

دوسری جانب ڈان نیوز کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمٹی کے دس سے زائد اراکین بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ آئندہ چند روز میں رابطہ کمیٹی اور ارکان اسمبلی کے مزید ارکان کی بیرون ملک جانے کی اطلاعات ہیں۔

بیرون ملک جانے والوں میں فیصل سبزواری اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا چلے گئے۔ بابر خان غوری امریکا، سابق وفاقی وزیرمملکت ڈاکٹر ندیم احسان کینیڈا اور سابق صوبائی وزیرعادل صدیقی لندن چلے گئے۔

اس کے علاوہ رکن سندھ اسمبلی خالد بن ولایت آسٹریلیا، رکن سندھ اسمبلی عدنان احمد امریکا، رکن رابطہ کمیٹی ارم عظیم فاروقی امریکا، رکن رابطہ کمیٹی واسع جلیل لندن،ارشد حسین لندن، سابقہ ٹاؤن ناظم اظہار احمد خان لندن ،رکن سندھ اسمبلی افختار احمد اور ڈاکٹر ارشاد کمالی بھی ملک چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Aug 07, 2015 09:10am
eik to haqiqi hey eik muthida hey ab asliy hogiy kiya?

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024