• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ کا ’رئیس‘ میں جنسی مناظر فلمانے سے انکار؟

شائع August 6, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی اداکار فواد خان کے بعد ماہرہ خان نے بھی اپنی پہلی بولی وڈ فلم 'رئیس' میں بولڈ سین کرنے سے انکار کردیا۔

بولی وڈ لائف کے مطابق ماہرہ خان کو ’رئیس‘ میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ کچھ بولڈ مناظر فلمانے تھے مگر پاکستانی اداکارہ کی جانب سے انکار کردیا گیا۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’رئیس‘ ان کی بولی وڈ میں پہلی فلم ہے، انہیں اپنے پاکستانی ڈرامے ’ہمسفر‘ کے زریعے بولی وڈ میں پہچان ملی اور اداکار شاہ رخ کے ہمراہ پہلی فلم کرنے کا موقع ملا۔

اس فلم میں اداکار شاہ رخ خان ایک گجراتی ڈان کا کردار ادا کررہے ہیں.

فلم 'رئیس' 2016 عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Dr.Afzaal Malik Aug 07, 2015 12:53am
کیا اس کو نہیں پتہ تھا کہ انڈیا میں کس طرح کی فلمیں بنتی ہیں؟ اس سے قبل جتنی اداکارائیں گئی ہیں اُنہوں نے کتنا نام روشن کیا۔ اسلئے میڈیا میں نمایاں ہونے کیلئے ایسی باتیں کی جاتیں ہیں ورنہ ان لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کیا ہو رہاہے۔
Jahanzeb Aug 07, 2015 01:00pm
Welldone Mahira, Kam se kam aap doosri actresses ko follow naheen kar raheen.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024