• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

ایم ایچ370 کا ملبہ مل گیا، ملائیشین وزیراعظم

شائع August 6, 2015
ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق ملائشین طیارے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں—اے پی۔
ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق ملائشین طیارے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں—اے پی۔

کوالالمپور: ملائشین وزیراعظم نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتہ قبل بحر ہند کے ایک جزیرے سے ملنے والا ملبہ ایم ایچ 370 کو ہے۔

17 ماہ قبل ملائشین ایئرلائن کا طیارہ پراسرار طور پر غائب ہوگیا تھا جس میں 239 افراد سوار تھے۔

طیارے کے ملبے کی تلاش کئی ماہ تک جاری رہی جس میں متعدد ممالک کے اداروں نے حصہ لیا۔

وزیرعظم نجیب رزاق نے صحافیوں کو بتایا کہ طیارے کی گمشدگی کے 515 روز کے بعد بین الاقوامی ٹیم کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ ری یونین جزیرے پر ملنے والا ملبہ ایم ایچ 370 کا ہی ہے۔

گزشتہ ہفتے فرانسیسی جزیرے لا ری یونین کے قریب ایک طیارے کا ایک حصہ برآمد ہوا تھا جس کے بعد سے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ یہ ملبہ ایم ایچ 370 کا ہے۔ نجیب کے مطابق ایم ایچ 370 جنوبی بحر ہند میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

تاہم ابھی تک تفتیش کار یہ پتہ لگانے میں ناکام رہے ہیں کہ یہ طیارہ اپنے راستے سے اتنا دور کیسے بھٹک گیا۔

ملائشین وزیراعظم نے بھی اپنی گفتگو میں طیارے کے حادثے کی وجوہات بیان نہیں کیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ملائشیا اپنے دائرہ اختیار میں جو کچھ کرسکتا ہے کررہا ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کے حقیقت میں طیارے کے ساتھ کیا ہوا—اے ایف پی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024