• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

'الطاف حسین ملک کے سب سے بڑے غدار اور دہشت گرد'

شائع August 5, 2015
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

پتوکی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روز کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین 'ملک کے سب سے بڑے غدار اور دہشت گرد' ہیں۔

پتوکی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'اگر الطاف حسین سے پوچھنا ہے، نہ پوچھو ہم باہر رہتے ہیں اسمبلیوں سے۔'

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ہم پہلے سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلیوں میں واپس آئیں گے اور نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کیو چیلنج کیا کہ 'پولیس کے بغیر ایک بھی الیکشن جیت کر دکھائیں'۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مولانافضل الرحمان کے کندھے پر بندوق نہ چلائیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کے موجودہ نظام سے ایماندار لوگ منتخب نہیں ہوسکتے، ججوں نے الیکشن کمیشن کو بے نقاب کردیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کانظام درست کرنے کی جنگ چلتی رہے گی جبکہ جب تک نیا پاکستان نہیں بنے گا، اسٹیٹس کو کا مقابلہ کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 06, 2015 12:00am
ایک پاکستان 1947 میں بنا تھا دوسرا 1971 میں بنا تھا جسکو نیا پاکستان کہا گیا تھا عمران حان نئے پاکستان کی بات کرکے ہمیں ڈرا رہے ھیں لوگ پرانے پاکستان خوش نہیں ھے نیا بنا کر کیا کرینگے عمران کی کشتی میں سوراخ ھوچکا ھے 2018 سے پہلے پہلے یہ مکمل ڈوب چکی ھوگی پاکستان میں کھلاڑی جرنیل اور جج کبھی سیاست میں کامیاب نہیں ھوئے ایسا ھی عمران حان صاحب کے ساتھ ھوگا

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024