• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

میانوالی، گوجرانوالہ میں چار قیدیوں کو پھانسی

شائع August 5, 2015
۔ —  اے پی فائل فوٹو
۔ — اے پی فائل فوٹو

گوجرانوالہ: ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کی صبح گوجرانوالہ اور میانوالی کی جیلوں میں چار قاتلوں کو پھانسی دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق، دو قیدیوں کی سزا فریقین سے صلح کے بعد موخر کر دی گئی۔

آج میانوالی کی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے تین قیدیوں امان اللہ، ریاض اور ممتاز کو پھانسی دی گئی۔ تینوں قیدیوں نے 2006 میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا تھا۔

ایک قیدی کریم کی پھانسی سپریم کورٹ میں دائر اپیل کی وجہ سے موخر کر دی گئی۔

ادھر، گوجرانوالہ میں بھی ایک قیدی وقارعرف مٹھو بٹ کو اپنے کیے کی سزا ملی۔ وقار نے 2000 میں چار خواتین سمیت پانچ افراد کی جان لی تھی۔

اسی جیل میں ایک اور قیدی انور علی کی پھانسی مخالفین سے صلح کے بعد ٹل گئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

AHSAN FARUQUI Aug 05, 2015 07:46am
I am watching for months how this hanging procedure is going. I don't see any terrorist being hang, all of death sentences were impose for social crimes. Have Military courts ceased their function? Shame on this government and its system!

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024