• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان

جے یو آئی نظریاتی کا ایک کارکن ملا عمر کے لیے بینر تیار کررہا ہے— فوٹو کرٹسی عصمت اللہ
جے یو آئی نظریاتی کا ایک کارکن ملا عمر کے لیے بینر تیار کررہا ہے— فوٹو کرٹسی عصمت اللہ

اسلام آباد/ کوئٹہ : جماعت الدعوة (جے یو ڈی) نے افغان طالبان کے مرحوم رہنماءملا عمر کی غائبانہ نماز جنازہ کل سہ پہر اسلام آباد کی ایک مسجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جے یو ڈی کے ترجمان عاطف خورشید کے مطابق حافظ سعید سمیت گروپ کی مرکزی قیادت نماز جنازہ میں شرکت کرے گی۔

ملا عمر کے انتقال کا باضابطہ اعلان افغانستان نے بدھ کو اس وقت کیا جب بی بی سی کی ایک رپورٹ میں نامعلوم افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان رہنماءکا انتقال دو سے تین سال قبل ہوچکا ہے۔

جمعرات کو افغان طالبان نے بھی اپنے سربراہ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افغان حکومت کے اس موقف کی تردید کی کہ ان کی موت کراچی میں ہوئی" ان کی حالت بیماری کے باعث گزشتہ دو ہفتے کے دوران کافی خراب ہوگئی تھی اور وہ ایک دن کے لیے بھی پاکستان نہیں گئے"۔

جے یو ڈی کو پاکستانی انتظامیہ نے رواں سال کے شروع میں کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ سال جماعت الدعوة کو ایک " غیرملکی دہشتگرد تنظیم" قرار دیا تھا۔

جے یو ڈی کو اقوام متحدہ نے بھی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کررکھا ہے جبکہ اس کے سربراہ حافظ سعید کے سر پر امریکی حکومت نے 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

جے یو آئی۔ آئی کے تحت ملا عمر کے لیے تعزیتی اجلاس

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے جمعہ کو طالبان کے سرپیم لیڈر ملا عمر کے انتقال پر کوئٹہ میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا۔

جے یو آئی نظریاتی کے صوبائی سربراہ مولانا قادر لونی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقاریب بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے طالبان کے نومنتخب سربراہ ملا اختر منصور اور ان کی شوریٰ کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024