• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شائع July 31, 2015
فوٹو — آئی این پی
فوٹو — آئی این پی

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان نے اداکارہ کے خلاف نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ واجد منہاس نے میرا کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

عتیق الرحمان نے اس سے قبل میرا پر الزام لگاتے ہوئے کیس کیا تھا کہ انہوں نے ایک نکاح کرنے کے باوجود کپتان نوید کے ساتھ شادی کی۔

میرا کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا مگراداکارہ ایک بار بھی حاضر نہ ہوئیں جس کے بعد کورٹ نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

میرا اور عتیق کے درمیان جاری تنازع کے بعد میرا نے اس بات کی تردید کی تھی کہ انہوں نےعتیق سے شادی کی ہے۔

عتیق نے میرا پر قتل کرنے کی دھمکیوں اور گھر سے سامان چوری کرنے جیسے الزامات بھی لگائےدوسری جانب میرا نے بھی عتیق پر ان کو قتل کرنے کے الزامات لگائے۔

میرا اور نوید کی شادی کی خبروں کے دوران بھی عتیق نے میڈیا پر آکر میرا پر الزام لگایا تھا کہ وہ اب بھی ان کے ساتھ نکاح میں ہیں جس کے باعث وہ یہ نکاح نہیں کر سکتی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024