پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:نیشنل اکاؤنٹی بیلٹی بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین نیب قمر زماں چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹر میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :میگا کرپشن کیسز کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش
نیب کے اعلامیہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔
خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 22 جون 2012 سے 25 مارچ 2013 تک 9 ماہ تک وزیر اعظم رہے تھے۔
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بغیر ٹینڈر رینٹل پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا جبکہ سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پی پی آئی بی فیاض الٰہی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
ویڈیو دیکھیں : رینٹل پاورسکینڈل تحقیقات میں نیب کا یوٹرن
پیپکو کے سابق ایم ڈی فیاض خان اور طاہر بشارت بھی ریفرنس میں نامزد کیا جائے گا۔
نیب کے ترجمان نوازش علی عاصم کے مطابق 51 میگا واٹ کے کنٹریکٹ میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔
نیب نے چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن اور دیگر افسران کے خلاف 6 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں : رینٹل پاورسکینڈل کی تحقیقات میں نیب کا یوٹرن
اعلامیے کے مطابق سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپاؤ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
آفتاب شیر پاؤ کے خلاف تحقیقات ختم کرنے کی وجہ ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ختم کی گئی۔
تبصرے (1) بند ہیں