• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ارجن اور کرینہ ’کی اینڈ کا‘ کے روپ میں

شائع July 30, 2015
فوٹو بشکریہ — یو ٹیوب
فوٹو بشکریہ — یو ٹیوب

بولی وڈ اسٹارز کرینہ کپور اور ارجن کپور جلد ایک فلم میں نظر آئیں جس کا نام ’کی اینڈ کا‘ ہے۔

ہدایت کار آر بالکی کی اس فلم کے نام کا اعلان حال ہی میں ارجن کپور نے ٹوئٹر پر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ایک کامیاب لڑکی اور ایک گھریلو لڑکے کی زندگی پر مبنی ہے جس کے باعث اس کا نام ’کی اینڈ کا‘ رکھا گیا ہے۔

ارجن کپور کرینہ کپور کے بہت بڑے پرستار بھی ہیں اور دونوں اداکار پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایک ساتھ میاں بیوی کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں امیتابھ بچن بھی ایک خاص کردار ادا کریں گے۔

کامیڈی اور رومانوی کہانی پر بنائی جانے والی اس فلم کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024