گلگت – بلتستان: الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری
گلگت – بلتستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے۔
اے ٹی سی –ون نے یہ وارنٹ الطاف حسین کے خلاف صوبے بھر میں ریاست کے خلاف بغاوت کی شقوں کے تحت درج ہونے والی نو ایف آئی آرز کے نتیجے میں جاری کیے۔
خیال رہے کہ پاکستان فوج کے خلاف متنازع تقریر پر درج ہونے والے مقدموں کو چلانے کا فیصلہ کرنے کیلئے رواں ہفتہ لاہور ہائی کورٹ کاتین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم قائد کی برطانیہ سے پاکستان فوج کے خلاف متنازع ٹیلی فونک خطاب کے بعد جولائی میں ملک بھر میں عام شہریوں کی جانب سے مقدمے درج کرانے کا سلسلہ شرو ع ہواتھا۔
اپریل میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے ماضی میں فوج کے خلاف دیے جانے والے متنازعہ بیانات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
تبصرے (1) بند ہیں