• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

قذافی کے بیٹے سمیت 8افراد کو سزائے موت

شائع July 28, 2015
معمر قذاقی کے بیٹے سیف السلام کو سزائے موت سنا دی گئی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی
معمر قذاقی کے بیٹے سیف السلام کو سزائے موت سنا دی گئی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

طرابلس: لیبیا کی عدالت نے ملک کے مرحوم صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام سمیت دیگر 8 افراد کو موت کی سزا سنادی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق معمر قذافی کے دور کے سابق انٹیلیجنس چیف عبداللہ سینوسی اور وزیراعظم البغدادی المحمدی بھی سزا پانے والوں شامل ہے۔

گذشتہ سال اپریل میں لیبیا کے دارالحکومت میں شروع ہونے والے ٹرائل کو انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نائیجر نے قذافی کا بیٹا لیبیا کے حوالے کر دیا

ملزمان کے خلاف قتل، اغوا، ریپ، لوٹ مار، تخریب کاری، پبلک فنڈز میں غبن، عوام کو اکسانے کی سازش اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے ہیں۔

لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت گرائے جانے کے بعد ان کے بیٹے سیف الاسلام کی گرفتاری کی تصدیق بین الاقوامی جرائم کی عدالت نے اگست 2011 میں کی تھی۔

واضح رہے کہ معمر قذافی 42 سال تک لیبیا کے حکمران رہے اور ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگ کے دو ماہ بعد اکتوبر 2011ء میں عسکریت پسندوں نے انھیں ان کے آبائی علاقے میں قتل کردیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shafqat Hussain Janjua Jul 29, 2015 12:22am
جنہوں نے لیبیا کو نیٹو کے ھاتھوں تباہ کروایا ان کو کب پھانسی کی سزا ھوگی؟؟ کاش لییبیا والے اس سازش کو سمجھتے اور اپنے ھی لیڈر کو نہ مرواتے تو آج یہ حال نہ ھوتا

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024