• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:30pm

'میرے اجنبی' عروہ اور فرحان کا ایک ساتھ پہلا ڈرامہ

شائع July 27, 2015
فوٹو بشکریہ— میرے اجنبی فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ— میرے اجنبی فیس بک پیج

پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں اور اب وہ پہلی بارایک ڈرامے میں بھی اکھٹے نظر آئیں گے۔

اے آر وائی چینل پر شروع ہونے والا ڈرامہ 'میرے اجنبی' میں عروہ اور فرحان ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

عروہ اور فرحان کے ایک قریبی نمائندے کے مطابق یہ ڈرامہ ایک عورت کی زنگی پر بنایا جارہا ہے اور یہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہوگا۔

فوٹو بشکریہ— میرے اجنبی فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ— میرے اجنبی فیس بک پیج

احمد بھٹی کی ہدایت میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی صائمہ اکرام نے تحریر کی ہے اور اس ڈرامے میں عروہ اور فرحان سمیت صبا حمید، احمد حسن، فردوس جمال، وسیم عباس، اور ہما نواب بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

'میرے اجنبی' 29 جولائی سے نشر ہونا شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024