• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'جراسک ورلڈ' کا سیکوئل بنے گا

شائع July 24, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلم سٹوڈیو یونیورسل پکچرز نے رواں برس ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم 'جراسک ورلڈ' کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا ہے جسے 2018 میں ریلیز کیا جائے گا۔

ڈائناسور فرنچائز کی اس چوتھی فلم نے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔

جراسک ورلڈ تاریخ میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والی فلموں میں تیسرے نمبر پر ہے، اس فہرست میں پہلے نمبر پر ٹائٹینک اور دوسرے پر ایواٹار شامل ہیں۔

یونیورسل پکچرز کے مطابق اس فلم کو 2018 جون میں ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم اس فلم کے ہدایت کار کا ابھی تک نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

اس فلم کے ایگزیکیٹو پروڈیوسر سٹیون سپیل برگ ہی ہوں گے جبکہ اس کی کہانی جراسک ورلڈ کے ہدایتکار کولن ٹریورو لکھ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024