• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکا: تھیٹر میں 58سالہ شخص کی فائرنگ

شائع July 24, 2015
حملہ آور نے تھیٹر میں فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی ۔۔۔ فوٹو: اے پی
حملہ آور نے تھیٹر میں فائرنگ کے بعد خود کشی کر لی ۔۔۔ فوٹو: اے پی

نیویارک: امریکا میں ایک تھیٹر میں معمر شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

تھیٹر میں فائرنگ شو شروع ہونے کے 20 منٹ بعد کی گئی ... فوٹو: اے پی
تھیٹر میں فائرنگ شو شروع ہونے کے 20 منٹ بعد کی گئی ... فوٹو: اے پی

ریاست لوزیانا کے گرینڈ تھیٹر میں 58 سالہ شخص وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کی۔

پولیس نے حملہ آور شخص کی مکمل شناخت جاری نہیں کی بس یہ بتایا ہے کہ فائرنگ کرنے والا سفید فام شخص تھا۔

پورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اکثر کم عمر لڑکے لڑکیاں ہیں۔۔۔ فوٹو:اے پی
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اکثر کم عمر لڑکے لڑکیاں ہیں۔۔۔ فوٹو:اے پی

حملہ آور نے تھیٹر میں شو شروع ہونے کے 20 منٹ بعد فائرنگ کی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

واقعہ میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمی ہونے والے افراد میں کم عمر لڑکے لڑکیاں شامل ہیں۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

صدر اوباما نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے

لوزیانا کے گورنر بوبی جندال نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024