• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 5 ہلاکتیں

شائع July 23, 2015
محکمہ موسمیات نے کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے— اے پی پی فوٹو
محکمہ موسمیات نے کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے— اے پی پی فوٹو

کراچی : کراچی میں تیز بارش سے جڑے حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کو کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں شیرشاہ کے قریب دو افراد 35 سالہ تفصیل حسین اور 23 سالہ واثق محمد، اورنگی میں 35 سالہ ظہیر، ملیر میں 35 سالہ باسط اور ناظم آباد میں تیس سالہ شخص (نام معلوم نہیں ہوسکا) کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ گھنٹوں تک سڑکوں پر پھنسے رہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 48.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ناظم آباد میں 10.6، نارتھ کراچی 12، یونیورسٹی روڈ 17، ایئر پورٹ 26، گلشن حدید اور بھینس کالونی میں 16 جبکہ گلستان جوہر میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024