• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی خواتین میں خودکشی کی شرح 40 فیصد

شائع July 23, 2015
ہندوستان کی مرکزی سیکیورٹی فورسز میں خواتین کی تعداد محض 2 فیصد ہے۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
ہندوستان کی مرکزی سیکیورٹی فورسز میں خواتین کی تعداد محض 2 فیصد ہے۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

نئی دہلی: یوں تو ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز میں خواتین کی تعداد محض 2 فیصد ہے، لیکن ان فورسز کی خواتین میں خود کشی کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہے۔

ٹائم آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معلومات ہندوستان کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (اے این سی آر بی) اور بیورو آف پولیس اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ (بی پی آر ڈی) کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہیں۔

حال ہی میں اے این سی آر بی نے حادثاتی اموات اور خودکشی سے متعلق اعدادوشمارنے جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 2014ء میں ہندوستانی مسلح افواج کے 175 جوانوں نے خود کشی کی، جن میں سے 73 خواتین (یعنی تقریباً 41.7 فیصد) تھیں۔

واضح رہے کہ ان فورسز میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف اور دیگر نیم فوجی دستے شامل ہیں۔

بیورو آف پولیس اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ان فورسز میں تقریباً 9.3 لاکھ جوان شامل ہیں۔

اس میں سے 9.1 لاکھ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد تقریباً 18 ہزار سے کچھ ہی زیادہ ہوگی۔ یعنی نیم فوجی دستوں میں خواتین کی خودکشی کی شرح 396.9 فی لاکھ ہے، جبکہ مردوں کی خودکشی کی شرح 11.2 فی لاکھ ہے۔

ان اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی فورسز میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کہیں زیادہ کشیدگی کا سامنا کرتی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز میں مردوں کی خود کشی کی شرح عام آبادی میں مردوں کے خود کشی کرنے کی شرح (13.9 فی لاکھ) سے کم ہے۔

تاہم، فورسز میں خواتین کی خود کشی کی شرح عام آبادی میں خواتین کی خود کشی کی شرح (7.1 فی لاکھ) سے کافی زیادہ ہے۔

اے این سی آر بی کے اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ازدواجی پریشانیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ کل 45 جوانوں نے خود کشی کی۔ ان میں سے 24 مرد اور 24 خواتین شامل تھیں۔ اس کے علاوہ دیگر وجوہات کی بناء پر 43 خواتین اور 43 ہی مرد جوانوں نے خودکشی کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024