• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

دو سابق فوجی افسروں نے بلیک میل کیا، ملک ریاض

شائع July 23, 2015
ملک ریاض۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
ملک ریاض۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: ریل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض حسین نے بدھ کے روز پولیس کو ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں فوج کے دو سابق افسران اور ایک ڈیویلپر پر بحریہ ٹاؤن کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ملک ریاض نے اسٹاف سمیت سمیت لوہی بہار پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت درج کروائی۔

بحریہ ٹاؤن کے اسٹاف آفیسر لیفٹینینٹ کرنل خلیل الرحمان کو شکایت میں مدعی بتایا گیا ہے۔

شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہےکہ راولپنڈی کے رہائشی ریٹائرڈ لیفٹینینٹ کرنل طارق کمال، ڈاکٹر شفیق الرحمان اور ریٹائرڈ کرنل خالد رشید بحریہ ٹاؤن کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں۔

شکایت کے مطابق ملزمان بحریہ ٹاؤن کو مختلف اوقات میں میں بلیک میل کرنے میں ملوث رہے ہیں جس کے دوران بڑی مقدار میں رقم طلب کی گئی اور ارسلان افتخار سمیت دیگر اثر و رسوخ رکھنے والے ناموں کا استعمال کیا گیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں 'سنگین نتائج' کی دھمکی دی گئی۔ لیفٹینینٹ کرنل رحمان نے کہا کہ 28 جون 2013 کو ریٹائرڈ کرنل طارق کمال بحریہ ٹاؤن کے دفتر آئے اور ان کی موجودگی میں 5 کروڑ روپے وصول کیے اور بدلے میں بحریہ ٹاؤن اور اس کے چیئرمین کے خلاف غلط الزامات نہ لگانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ان کی جانب سے مختلف اداروں میں جمع کروائی گئی درخواستیں واپس لے لی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 15 روز قبل لیفٹینینٹ کرنل طارق کمال نے ایک مرتبہ پھر 5 کروڑ روپے طلب کیے اور جب ادائیگی نہیں کی گئی تو انہوں نے مختلف محکموں میں بحریہ ٹاؤن اور اس کے چیئرمین کے خلاف درخواستیں جمع کروادیں اور کیس کی پیروی کرنے کی بھی دھمکی دی۔

رحمان صاحب نے پولیس سے کیس رجسٹر کرنے کی درخواست کرتے ہوئے ادا کیے گئے پانچ کروڑ روپے واپس دلوانے کی بھی درخواست کی۔

مدعی نے ڈان کو بتایا کہ کمال صاحب نے بحریہ ٹاؤن اور اس کے چیئرمین کے خلاف نیب، ایف آئی اے اور سپریم کورٹ میں جھوٹی اور بے بنیاد شکایتیں درج کروائی ہیں۔

جب کمال صاحب سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ایک میٹنگ میں ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Javed Iqbal Jul 23, 2015 12:25pm
Ek hammam mai sab hi nangay hain. Koun bataye ga ke new Islamabad airport na khulnay ke peeche kiya mohrakaat hain.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024