• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

قرآن کا قدیم ترین نسخہ برطانیہ میں دریافت

شائع July 22, 2015
قرآن نسخہ کم از کم تیرہ سو ستر (1370) سال پرانا ہے.... فوٹو: بشکریہ ٹیلی گراف
قرآن نسخہ کم از کم تیرہ سو ستر (1370) سال پرانا ہے.... فوٹو: بشکریہ ٹیلی گراف

لندن: برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں قرآن کا قدیم ترین نسخہ ملا ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق ٹیسٹ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ نسخہ کم از کم تیرہ سو ستر (1370) سال پرانا ہے

قرآن کا یہ نسخہ یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے پڑا ہوا تھا۔

پروفیسر تھامس کے مطابق قرآن کا یہ نسخہ حجازی لکھائی میں لکھا گیا ہے ، جس طرح عربی پہلے لکھی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حجازی لکھائی کے باعث اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ یہ قدیم ترین نسخہ ہے۔

لائبریری میں یہ نسخہ مشرق وسطیٰ کی کتابوں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پڑا ہوا تھا اور کسی نے اس کی پہچان نہیں کی۔

قرآن کے نسخے کو ایک پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم نے دیکھا اور پھر فیصلہ کیا کہ اس کا ریڈیو کاربن ڈایٹنگ ٹیسٹ کرایا جائے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق ریڈیو کاربن ڈایٹنگ ٹیسٹ کے ذریعہ تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ نسخہ 568 بعد ازمسیح سے 645 بعد از مسیح کا 1370 سالہ قدم نسخہ ہے۔

خیال رہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ بعثت 570 بعد از مسیح سے 632 بعد از مسیح ہے۔

حضرت محمد ﷺ پر قرآن کی وحی کا نزول 10-609 بعد از مسیح سے 632 بعد از مسیح تک ہوتا رہا تھا۔

بی بی سی کے مطابق ریڈیو کاربن ڈایٹنگ ٹیسٹ آکسفرڈ یونیورسٹی کے ریڈیو کاربن ایکسلیریٹر یونٹ میں کیا گیا۔

ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ قرآن کا نسخہ بھیڑ کی کھال پر تحریر کیا گیا جو کہ قرآن کی قدم تریں تحریروں میں سے ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Vicky Jul 22, 2015 02:33pm
MA SHA ALLAH
Bilal Jul 22, 2015 02:50pm
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے یہ نسخہ برطانیہ میں کب اور کیسے پوھنچا ؟ اور اس کو کسی مسلم ملک کا حوالے کب کیا جاۓ گا؟
Nasar Jul 22, 2015 04:36pm
MashaAllah SubhanAllah
Ashian Ali Jul 22, 2015 06:06pm
ہزاروں درود و سلام برطانیہ پر اس کی یونیورسٹی پر ۔ اس کا مطلب ہے قران پاک کا یہ نسخہ صحابی نسخہ ہو سکتا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024