• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آسیہ بی بی کی سزائے موت پر عملدر آمد مؤخر

شائع July 22, 2015
آسیہ بی بی کو 2010 میں سزائے موت سنائی گئی تھی  — فائل فوٹو/ رائٹرز
آسیہ بی بی کو 2010 میں سزائے موت سنائی گئی تھی — فائل فوٹو/ رائٹرز

لاہور: سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں موت کی سزا پانے والی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے لاہور رجسٹری میں آسیہ بی بی کی اپیل کی سماعت کے دوران اس کی موت کی سزا پر تاحکم ثانی عملدرآمد روکتے ہوئے استغاثہ کو شواہد پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

آسیہ بی بی کے وکیل نے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی موکلہ نے کسی موقع پر بھی توہین رسالت کی جسارت نہیں کی بلکہ مقامی افراد نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر اس کے خلاف جھوٹا الزام لگایا۔

آسیہ بی بی کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کیا جائے۔

یاد رہے کہ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کیس میں شیخوپورہ کی مقامی عدالت نے 2010ء میں موت کی سزا سنائی تھی، جسے بعد میں لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024