• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

'الطاف حسین عسکری ونگز سے اعلان لاتعلقی کریں'

شائع July 21, 2015
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین پر زور دیا ہے کہ وہ کراچی میں امن و استحکام کی خاطر 'اپنی جماعت میں موجود عسکری ونگ اور مافیہ سے لاتعلقی کا اظہار کردیں۔'

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے عسکریت پسندی، تشدد اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے کمر کس لی ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پنجاب سے بھی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جائے جس کے لیے کچھ سخت اور نامقبول فیصلے بھی کرنے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جہاں تمام افراد وکیلوں کے بجائے اپنا دفاع خود کریں اور اس سے ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی کمیشن کے سامنے سب سے پہلے وہ خود کو پیش کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی عدالت نے گارجین کے خلاف ان کے مقدمہ کا فیصلہ ان کے حق میں دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں عدالت کو نہ صرف معافی مانگنا پڑی بلکہ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

انہوں نے ایم کیو ایم قائد کو بھی اسی طرح کا کیس فائل کرنے کا مشورہ دیا تاکہ پارٹی پر لگے الزامات واضح ہوسکیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے خلاف پنجاب میں انتخابی اتحاد ممکن ہے اور ان کے تمام جماعتوں کے ساتھ روابط ہیں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ تعریف کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Irfan Anwar Jul 21, 2015 04:33pm
چوہدری شجاعت حسین کی رائے سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن موجودہ پاکستانی سیاستدانوں میں وہ شائد واحد سیاستدان ہیں جو خود کو احتساب کے لئے سب سے پہلے پیش کرنے کی جرآت رکھتے ہیں- جنرل مشرف کی لگائی جانے والی ایمرجنسی کے معاملے میں بہی انہوں نے اپنے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا- جو ان کے دیگر ہمعصر وں کے لیے قابلِ تقلید عمل ہے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024