• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نئی دہلی سے بچوں کا 'سیریل کلر' گرفتار

شائع July 21, 2015
روندر کمار نے اب تک 14 جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے—اے ایف پی۔
روندر کمار نے اب تک 14 جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے—اے ایف پی۔

نئی دہلی: ہندوستانی پولیس نے پیر کے روز کہا کہ ایک چھ سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث شخص نے 14 سے زائد جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

دہلی کے ڈپٹی کمشنر وکرم جیت سنگھ نے بتایا کہ روندر کمار نے جمعرات کو نئی دہلی میں گرفتار ہونے کے بعد اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

سنگھ نے بتایا کہ 24 سالہ مزدور سے اس وقت اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں جب گزشتہ سال اسی طرح کے کیس میں اسے ضمانت پر رہائی کا معاملہ سامنے آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے رویندر کمار کو صرف چھ سالہ بچی کے ساتھ تشدد اور قتل کے حوالے سے گرفتار کیا تھا تاہم یہ پیشرفت سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اسی طرح کے 14 مختلف کیسز میں ملوث رہا ہے۔ اے ایف پی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mohammad Ayub Khan Jul 21, 2015 03:14pm
wah reyyyyyyyyyyyyyyyy

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024