خیبر پختونخوا: بعض علاقوں میں آج عید
پشاور: خیبر پختونخواہ کے بعض علاقوں میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید منائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ضلع کرک، کوہاٹ، ہنگو، چارسدہ، بنوں، مردان، نوشہرہ، خیبر ایجنسی سمیت دیگر قبائلی علاقوں عید الفطر منائی گئی۔
پشاور میں بھی بعض چھوٹی بڑی مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔
گزشتہ روز مسجد قاسم علی خان میں مقامی کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کے اعلان کے بعد مختلف علاقوں میں عید منائی جارہی ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں آج روزہ ہے۔
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی مسجد قاسم علی خان نے جمعرات کی رات مختلف اضلاع میں 'شوال کا چاند نظر آنے پر' جمعہ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری کمیٹی نے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
جمعہ کو ہی بنوں، کوہاٹ، چارسدہ، مردان، سوات، پشاور اور شمالی وزیرستان میں عید منائے جانے کا غالب امکان ظاہر ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جمعہ کی شام چاند دیکھنے کیلئے کراچی اور زونل صدر دفاتر میں اجلاس منعقد کرے گی۔
تبصرے (4) بند ہیں