• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

"کپور اینڈ سنز" میں فواد اور سدھارت ملہوترا کا "مقابلہ"؟

شائع July 16, 2015
فواد اور سدھارت "کپور اینڈ سنز" میں خود کو ایک دوسرے سے بہتر مصنف ثابت کرنے کے لیے لڑتے ہوئے نظر آئیں گے—۔فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس
فواد اور سدھارت "کپور اینڈ سنز" میں خود کو ایک دوسرے سے بہتر مصنف ثابت کرنے کے لیے لڑتے ہوئے نظر آئیں گے—۔فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس

پاکستانی اداکار فواد خان اور بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا "کپور اینڈ سنز" میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے، لیکن یہ لڑائی فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ کے لیے نہیں بلکہ خود کو ایک دوسرے سے بہتر مصنف ثابت کرنے کے لیے ہوگی۔

انڈین ایکسپرس کی ایک رپورٹ کے مطابق فواد خان کا کہنا ہے کہ "وہ اور سدھارت ملہوترا فلم میں بطور مصنف ایک دوسرے سے مقابلہ کررہے ہیں"۔

فلم کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ "فلم 'کپور اینڈ سنز' میں سدھارت، عالیہ، رشی کپور، رتنا پھٹک شاہ اور رجت کپور شامل ہیں، یہ سب شاندار اداکار اور کام کے حوالے سے عظیم لوگ ہیں اور ہم اس فلم کی اگلے سال کی پہلی سہہ ماہی میں کسی وقت ریلیز کے لیے پر امید ہیں"۔

دھرما پروڈکشن کی پیش کش اس فلم کی ہدایات شکن بترا نے دی ہیں۔

مزید:فواد خان کی فلم 'کپور اینڈ سنز' کی شوٹنگ شروع

فواد خان نے فلم "خوبصورت" کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا، جبکہ رپورٹس کے مطابق مزید کئی فلمیں بھی ان کے زیرغور ہیں۔

اس حوالے سے فواد کا کہنا تھا کہ ان کی مختلف فلمسازوں سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی کچھ بھی فائنل نہیں ہوا اور نہ ہی انھوں نے کسی فلم کے لیے معذرت کی ہے، "ابھی میں مسلسل(فلم کے) آئڈیاز پر غور کررہا ہوں"۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں کئی ایوارڈ جیتنے والے فواد خان کی بولی وڈ میں تیسری فلم 'بیٹل فار بیٹورہ' ہے، جس میں فواد کے ساتھ سونم کپور اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024