• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بش سینیئر زخمی ہوگئے

شائع July 16, 2015
امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش — فوٹو: رائٹرز
امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش — فوٹو: رائٹرز

امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش، پولینڈ میں واقع اپنے گھر میں چہل قدمی کے دوران اچانک گر پڑے، جس سے ان کی گردن میں فریکچر ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بش سینیئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب ان کی حالت بہتر ہے اور انھیں ہسپتال سے جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

91 سالہ سابق امریکی صدر کے ترجمان جم میک گراتھ نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ گرنے کے باعث بش سینئر کی گردن میں فریکچر آگیا ہے۔

میک گراتھ نے مزید کہا کہ اب ان کی حالت بہتر ہے تاہم ان کو گردن کے گرد کور کا استعمال کرنا ہوگا۔

امریکا کے سابق صدر کو پولینڈ میں قائم مائن میڈیکل سینٹر میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔

ہسپتال کے ترجمان ماٹ پاؤل کا کہنا ہے کہ سابق صدر بش کو بدھ کے روز ہسپتال لایا گیا تھا، وہ رات بھر ہسپتال میں رہے ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کو ہسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا۔

امریکا کے 41 ویں صدر بش، اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایک ہفتے تک سانس کی بیماری کے باعث ہوسٹن کے ہسپتال میں زیرِعلاج رہے تھے۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے بش سینئر رونالڈ ریگن کے دور حکومت میں 8 سال تک نائب صدر کے عہدے پر فائز رہے۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے سفیر، امریکی سفیر برائے چین اور سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر بھی مقرر رہے۔

بش سینیئر جنگ عظیم دوم میں پائلٹ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024