• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک فوج نے ہندوستانی ڈرون مار گرایا

شائع July 15, 2015
— آئی ایس پی آر
— آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی حدود میں موجود ہندوستانی جاسوس طیارے کو مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جاسوس طیارے کو فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب بھمبر علاقے میں گرایا۔ طیارہ فضا سے پاکستانی علاقوں کی فوٹو گرافی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان گزشتہ کچھ ماہ سے سرحد پر کشیدگی ہے اور دونوں ہی ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی فوج پر جنگ بندی کے معائدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ہندوستانی افواج کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔

سرحد پر فائرنگ کے واقعات میں اب تک دونوں ممالک کے درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت پاکستان میں بسنے والے افراد کی ہے۔

مئی میں پاک ہندوستان سرحد کے قریب ہندوستانی علاقے پٹھان کوٹ سے ایک کبوتر کو 'جاسوسی' کے شبہہ میں پکڑا گیا تھا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 15, 2015 07:35pm
haaye raam kaa kardiya bettwaa?
Irfan Anwar Jul 15, 2015 08:06pm
Salute you Pakistan Army!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024