• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، الطاف حسین

شائع July 15, 2015
الطاف حسین 23 سال سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ MQM.org
الطاف حسین 23 سال سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔۔۔ فوٹو: بشکریہ MQM.org

لندن ، کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے قائد الطا ف حسین نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت یا کسی بھی سازشی ہتھکنڈے کے ذریعے کراچی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

ایم کیو ایم پنجاب کے صدر سینٹر میاں عتیق اور اراکین آرگنائزنگ کمیٹی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سول حکومتیں اب غیر جمہوری قوتوں کے ساتھ مل کر غیر جمہوری ہتھکنڈوں اور مافیا کے ذریعے ایم کیو ایم سے کراچی چھیننا چاہتی ہیں۔

انہوں نے میاں عتیق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت یا غیر جمہوری لوگ ایم کیوایم سے کراچی نہیں چھین سکتے اور ہم کراچی میں مافیا ، چور اچکوں کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جاری آپریشن میں ایم کیو ایم کے کئی ذمہ داران اور کارکن گرفتار ہو چکے ہیں جن کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں پیش کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر بھی چھاپے میں عدالتوں سے سزائے یافتہ مجرمان گرفتار ہونے کے ساتھ بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

الطاف حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے 246کراچی کی نشست پر ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم کو شکست دینے کیلئے تمام حربے استعمال کئے گئے، غیرسویلین اداروں نے بھی ایم کیو ایم کی اس انتخاب میں شکست کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، تمام سازشوں کے باوجود ایم کیو ایم کو ہی کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے پاکستان کے سویلین اور غیر سویلین اداروں نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عوام کے حقوق کے لیے 37سالہ زندگی جدوجہد میں لگا دی، سویلین وغیر سویلین ادارے اور حکومتیں مشترکہ طور پر اتحاد کرکے بار بار ایم کیو ایم کو ختم کرنے کے لیے ریاستی آپریشن کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکن سویلین حکومت اور غیر سویلین اداروں کے ایجنٹ نہیں بنے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024