• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

' جب ٹام کروز نے زندگی کو داﺅ پر لگادیا'

شائع July 15, 2015
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ہوسکتا ہے کہ آپ کو یقین نہ آئے مگر ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز اپنی نئی فلم مشن امپوسبل : روگ نیشن میں اپنے کرئیر کا اب تک کے سب سے بہترین اسٹنٹ کیے ہیں۔

ٹام کروز اس سے پہلے بھی مشن امپوسبل کے دوسرے حصے میں چٹان پر لٹکنے کے مناظر بغیر حفاظتی جال کے کرچکے ہیں اور ٹام کروز کے بقول اسی فلم کے آخر میں خنجروں سے لڑائی کے دوران تیز دھار بلیڈ ان کے چہرے کے بالکل قریب سے گزرا تھا جبکہ چوتھے حصے یعینی گھوسٹ پروٹوکول میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین عمارت پر بغیر کسی اسٹنٹ مین کے حیرت انگیز کرتب دکھائے تھے۔

مگر مشن امپوسبل : روگ نیشن میں طیارے پر پھسلنے کے ایک سین کو ٹام کروز نے بغیر کسی اسٹنٹ مین کے 8 دفعہ شوٹ کروایا اور یہ منظر واقعی دیکھنے والوں کو دنگ کردیتا ہے۔

ٹام کروز خود بتاتے ہیں " اس منظر کی شوٹنگ سے ایک رات قبل مجھے نیند نہیں آئی اور عکسبندی کے دوران میں نے بغیر کچھ سوچے سمجھے اس کو فلما دیا"۔

اپنے تین دہائی طویل کرئیر میں ٹام کروز نے اکثر ایسے اسٹنٹس کیے ہیں جو ان کی زندگی کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی جانب سے ہولی وڈ اسٹارز کو یہ خطرہ مول لینے سے روکا گیا مگر ان کو اس کے بغیر چین نہیں آتا۔

ٹام کروز کی یہ نئی فلم 31 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024