• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے

شائع July 14, 2015 اپ ڈیٹ July 26, 2015
ایرانی سفارتی حکام کے مطابق جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے پی
ایرانی سفارتی حکام کے مطابق جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے پی

ویانا: ایرانی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ’محنت رنگ لے آئی ہے اور معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، خدا ہمارے لوگوں کا محافظ ہو‘۔

دوسری جانب مغربی سفارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام دشواریوں کو دور کرکے ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدہ ہوگیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت واشنگٹن اور تہران میں یہ سمجھوتہ بھی طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو ایرانی ملٹری سائٹس پر انسپکشن کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ مذکورہ معاہدہ کئی سالوں پر محیط مذاکرات کے بعد عمل میں آیا ہے۔ اس معاہدے کے متبادل کے طور پر ایران پر لگائی گئی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی اور اسے امداد کے لیے اربوں روپے حاصل ہوسکیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بیشتر معاملات پر آمادگی کا اظہار کرلیا گیا ہے۔

معاہدے کے لیے ایران کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر لگائی جانے والی پابندی کو اٹھایا جائے گا۔

مذاکرات سے منسلک سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران پر کم سے کم جوہری ہتھیار بنانے کی پابندی مہینوں نہیں سالوں تک جاری رہے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Jul 15, 2015 04:16am
ھم اس معاہدے کو خوش آئند کہیں گے اس سے پاکستان کو فائدہ ھوگا برسوں سے کٹھائی میں پاک ایران منصوبہ مکمل ھوسکے گا جس سے پاکستان گیس اور بجلی کے شعبے میں کمی کے مسئلے پر قابو حاصل کر سکے گا اس منصوبے کی راہ میں امریکہ رکاوٹ تھا معاہدہ کے بعد یہ رکاوٹ دور ھوگئی ھے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024