• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کراچی ہلاکتوں میں داعش ملوث ہے، رحمان ملک

شائع July 14, 2015
سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک—۔فائل فوٹو/ پی پی آئی
سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک—۔فائل فوٹو/ پی پی آئی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ عرف داعش کا ہاتھ ہے۔

اتوار کو سینیٹر رحمان ملک کی دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ صفورہ میں ملوث ملزمان کا داعش سے تعلقات کا اعتراف اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ یہ تنظیم ملک میں موجود ہے اور کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انھوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو داعش کی جانب سے دھمکیوں اور ملک بالخصوص کراچی میں اس کی دہشتگرد کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں جہاں دہشت گردی، کراچی کی صورتحال اور ملک کی سیاسی صورتحال سے متعلق معاملات زیرِغور آئے، وہیں آصف علی زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں فوج کے کردار کو بھی سراہا اور مادرِ وطن کے لیے جان کی قربانیاں دینے والے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سینیٹر رحمان ملک کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت رینجرز سمیت سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اس بات پر اصرار کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں کہ معصوم لوگ اس کا شکار نہ ہوں۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کراچی سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال کام کر رہی ہیں، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں شہر میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، اس کی قیادت اور سندھ حکومت ملک کو درپیش خطرات سے بخوبی آگاہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 14, 2015 12:10pm
kab tak shoshey chorho gey---saboot key bagheyr naa bolaa karo-- shosha chorh diy phir
Saajid Kamal Jul 14, 2015 09:00pm
داعش کے جنگجوپاکستان کے مختلف علاقوں میں نظر آ رہے ہیں اور یہ بربریت پسند گروہ اب مقامی عسکریت پسندوں کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششوں میں ہے۔ داعش شیاطین کسی بھی اسلامی،اخلاقی اور انسانی اصول کے پابند نہیں ہیں اور دراصل وہ شیاطین کے چھپے ہوئے مکروہ اور مذموم چہرے کا عکس ہے۔ جیسا واضح ہے کہ داعش تنظیم مزید قاتلوں میں اضافہ کرنے کے غرض سے پاکستان اور افغانستان کا رخ کر رہا ہے ، کیونکہ انکو یہاں پر بکثرت دہشتگرد دستیاب ہیں ۔ در حقیقت ، پاکستان میں دہشتگرد طالبان اور دیگر انتہا پسند تنظیموں کا نام اور اطاعت بدلنا تو ایک مشغلہ بن چکا ہے۔ بے شک ، داعش، طالبان اور دیگر انتہا پسند و دہشتگرد تنظمیں ابن الوقت و موقع پرست دغاباز ، جارہانہ و سفاکانہ ذہنیت کے بےضمیر ، شیطانی، غیر مہذب، خونی اور اقتدار و مالی فوائد کی تلاش میں ہیں۔ اور تمام خونی دہشتگردوں کی سرشت مساوی ہے اور انکی سرشت میں بچھو کی طرح ڈنگ مارنا لکھا ہے۔ عالم اسلام کو جتنا نقصان ان دونوں دہشتگرد تنظیموں نے پہنچایا ہے اتنا کسی نے نہیں پہنچایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024