• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الطاف حسین کےخلاف برطانیہ سے رجوع کریں گے، وزیرداخلہ

شائع July 13, 2015 اپ ڈیٹ July 14, 2015

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف حکومت برطانیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک اعلامیے کے مطابق انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی گزشتہ روز کی تقریر ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے جبکہ ان کی تقاریر اشتعال انگیزی کی آخری حدود کو چھورہی ہیں۔

خیال رہے کہ چوہدری نثار کے یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب متحدہ کے قائد نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل اور دوسرے افسران کی جانب سے فوج کے ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کاذمہ دارپاکستان، افواج یارینجرز نہیں،الطاف حسین کےاپنےکرتوت ہیں جب کہ ہم نے بے انتہا صبر اور تحمل سے کام لیا۔

چوہدری نثار کے مطابق 1971کے حوالے سے الطاف حسین نے وہی زبان استعمال کی جو ہندوستان استعمال کرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گالم گلوچ کرکے الطاف حسین اردو بولنے والوں کی ترجمانی کررہے ہیں یاتضحیک کررہے ہیں جبکہ اردو بولنے والے مہذب اور تہذیب یافتہ ہیں۔

الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج

دوسری جانب سندھ کےشہر جیکب آباد میں ایم کیوایم کے قائد کے خلاف چار مختلف افراد نے مقدمات درج کروادیے ۔

تھانہ ایئرپورٹ پر پاکستان تحریک اہلسنت کے مرکزی رہنما عبدالخالق قادری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ دودہ پور میں شہری محمد مٹھل ایری، تھانہ صدر میں خادم حسین اور تھانہ سٹی میں سید اعجاز شاہ کی درخواست پر متحدہ قومی موومینٹ کے قائد الطاف حسین کی ملک مخالف تقاریر کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

خیرپور، نوابشاہ اور نوشہرہ فیروز کے تھانوں میں بھی الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 13, 2015 09:19pm
hum bhi dekheyN gey

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024