• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

افغانستان میں تنظیم کے سربراہ زندہ ہیں، داعش

شائع July 13, 2015
افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق حافظ سعید جمعے کو افغان صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق حافظ سعید جمعے کو افغان صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

کابل: خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ / داعش کی جانب سے افغانستان میں تنظیم کے سربراہ کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جو حافظ سعید کے امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی خبروں کے بالکل متضاد ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے افغانستان میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کے دعویٰ کے محض 2 دن بعد اسلامک اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر حافظ سعید کا ایک مبینہ آڈیو پیغام پوسٹ کیا گیا ہے۔

تاہم اس آڈیو پیغام کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان: ڈرون حملے میں داعش کا ایک اور کمانڈر ہلاک

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق حافظ سعید جمعے کو افغانستان صوبے ننگر ہار کے ڈسٹرکٹ اچن میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے سعید اور کچھ دوسرے سینیئر طالبان کمانڈرز نے افغانستان میں داعش سے اتحاد کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو امریکی ڈرون حملوں کا ہدف ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران اسی علاقے میں داعش کے 3 دیگر کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں شاہد اللہ شاہد اور گل زمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:داعش کمانڈر شاہد اللہ شاہد افغانستان میں ہلاک

طالبان کو بے دخل کرنے کے بعد افغان صوبے ننگرہار کے مختلف ڈسٹرکٹس پر داعش کے جنگجوؤں نے قبضہ کرلیا ہے، جن میں سے ایک ڈسٹرکٹ اچن ہے، جہاں گزشتہ دنوں طالبان اور داعش کے جنگجوؤں میں گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024