• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افغانستان: ڈرون حملے میں داعش کا ایک اور کمانڈر ہلاک

شائع July 11, 2015 اپ ڈیٹ July 12, 2015
فوٹو: ویڈیو اسکرین گرین
فوٹو: ویڈیو اسکرین گرین
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کابل:مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دولت اسلامیہ کا ایک اور سینئر کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں داعش کا چوتھا سینئر کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔

افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق، حافظ سعید نامی نہاد ’ریاست خوراساں‘ میں داعش کے سربراہ تھے۔

انٹیلی جنس ایجنسی نے بتایا کہ جمعہ کو رات گئے ننگر ہار کے ضلع ایچن میں جمع ہونے والے 30 دوسرے عسکریت پسند بھی حافظ سعید کے ساتھ ہلاک ہوئے۔ ایجنسی نے فضائی حملوں کے حوالے سے مزید کچھ نہیں بتایا۔

مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے سعید اور کچھ دوسرے سینئر طالبان کمانڈرز نے افغانستان میں داعش سے اتحاد کر لیا تھا۔

امریکی ڈرون طیاروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد اور گل زمان سمیت تین داعش رہنماؤں کو نشانہ بنایا۔

طالبان عسکریت پسندوں کو علاقے سے دھکیلنے کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے گزشتہ دو مہینوں میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ ننگرہار کے مختلف اضلاع میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Ayub Khan Jul 12, 2015 01:37am
PEHLEY HER JAGAH ALQAEDA - PHIR TALEBAAN -AB DAESH--KIYA YEH SAB RISHTADAR HEYN YA EIK HI GROUP MUKHTALIF NAAMON SEY?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024