سندھ کا بدنام ڈاکو نذرو ناریجو مبینہ مقابلے میں ہلاک
سکھر: سندھ کے شہر شکار پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام ڈاکو نذرو ناریجو ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔
مقابلے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب |
ڈان نیوزکے مطابق شکار پور کی تحصیل گڑھی یاسین میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو نذرو ناریجو کو اندرون سندھ دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار مجیب چاچڑ، حاجی چاچڑ شہید اور ایک ایس ایچ او زخمی بھی ہوئے۔
ایک ایس ایچ او زخمی بھی ہوئے۔۔۔ فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب |
مارے جانے والے ڈاکو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے 2 کروڑ روپے انعام مقرر کیا تھا۔
سکھر پولیس کواطلاع ملی کہ اندرون سندھ دہشت کی علا مت بدنام ڈا کو نذرو ناریجو اپنے ساتھیوں سمیت تحصیل گڑھی یاسین کےگاؤں دلاور میں چھپا ہوا ہے جس پر ایس یس پی سکھر تنویر تنیو کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری گاؤں پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں نذرو ناریجو ساتھی سمیت ہلاک ہوا
پولیس اور ڈا کوؤں کے درمیان مقابلہ 11 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
گڑھی یاسین میں پولیس مقابلے میں سکھر اور شکا رپور سے پولیس کی نفری طب کی گئی۔
تبصرے (2) بند ہیں