• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:47pm
  • LHR: Asr 4:34pm Maghrib 6:20pm
  • ISB: Asr 4:39pm Maghrib 6:26pm

اعزاز سید ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مقرر

شائع July 11, 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں گیم ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر اعزاز سید کو مقرر کردیا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس عہدے پر کسی ایسے شخص کو تعینات کیا گیا ہے جس نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلا۔

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعزاز نے ڈان کو جمعے کے روز بتایا کہ وہ اس عہدے کے لیے پی سی بی سے تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔

جب انہیں یاد دلایا گیا کہ یہ عہدہ ٹیسٹ نہ کھیلنے والوں کے لیے نہیں ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کا انٹرویو پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکیٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عہدہ ان کے لیے ایک چیلنج ہے اور ان کا ہدف ایک سال کے اندر دو سے تین ورلڈ کلاس ٹیسٹ کرکٹرز تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اپنا ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام کرکٹرز کے ساتھ کام کروں گا۔ ہم کسی کے خلاف کسی قسم کی سیاست میں ملوث نہیں ہوں گے اور میں تجاویز کو خوش آمدید کہوں گا۔'

اعزاز اس سے قبل 2013-14 میں لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے کے ایڈ ہاک صدر رہ چکے ہیں۔

اس دورانیے میں لاہور نے نہ صرف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جیتا بلکہ انڈر 19 کا قومی ٹورنامنٹ اور تین روزہ کرکٹ کے دونوں فائنلز بھی اپنے نام کیے۔

قائداعظم ٹرافی میں ریجن ون ڈے ٹائٹل (سلور لیگ) کا فاتح رہا بلکہ چار روزہ کرکٹ کا فائنل بھی کھیلا۔

اس سے قبل گیم ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹرز مدثر نذر ، عامر سہیل، انتخاب عالم، ہارون رشید معین خان ٹیسٹ کرکٹرز تو تھے تاہم سب اچھی تنخواہیں بھی وصول کررہے تھے۔

بظاہر محسوس ہورہا ہے کہ پی سی بی ٹیسٹ نہ کھیلنے والوں کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔ حال ہی میں اس نے پاکستان سپر لیگ کے لیے ایک چار رکنی گورننگ باڈی تشکیل دی ہے جس میں کوئی کرکٹر شامل نہیں۔

اس کے اراکین میں نجم سیٹھی، سبحان احمد، نائلہ بھٹی (مارکیٹنگ ڈائریکٹر) اور سلمان سرور بٹ شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ماہ قبل بطور جنرل مینیجر مارکیٹنگ تعینات ہونے والی نائلہ بھٹی کو مارکیٹنگ ڈائریکٹر کے منصب پر فائز کردیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے ایک اور جھٹکا یہ ہے کہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں شامل واحد ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے اپنی کمپنی نیشنل بینک آف پاکستان سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے جس کے بعد بورڈ میں کوئی ٹیسٹ کرکٹر موجود نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک اپنے صدر کو اقبال قاسم کے متبادل کے طور پر گورننگ بورڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے غور کررہا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے امور بھی ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے چلا رہے ہیں جہاں شکیل شیخ اس کے چیئرمین ہیں جبکہ دو نامور ٹیسٹ کرکٹرز انتخاب عالم اور اقبال قاسم اس کے رکن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 مارچ 2025
کارٹون : 28 مارچ 2025